پشاور:پشتو زبان کی معروف گلوکارہ کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر خیبر پختونخوا پولیس نے نیلم گل کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق نیلم گل نے نیو ائیر نائٹ سے قبل نئی گاڑی لینے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی، جس کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی۔
https://www.youtube.com/watch?v=82cNBBC0qEQ
عوام الناس کی بڑی تعداد نے ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ نیلم گل پر تنقید کی، جبکہ کے پی کے پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ضلع مردان میں ہوائی فائرنگ پر گلوکارہ نیلم گل کو حراست میں لے لیا، ملزمہ کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پولیس نے ضلع بھر میں شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے 27افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی، سخت ایکشن لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پولیس کی کارروائیاں، ہوائی فائرنگ کرنیوالے 27ملزمان گرفتار