پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انہیں پاکستان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے ساتھ اپنے پیغام میں ملک کی قدرتی خوبصورتی کو سراہا ہے۔
کامیڈی لیجنڈ چارلی چیپلن کی بیٹی جوزفین چیپلن کا انتقال
اداکارہ نیلم منیر کا اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہنا ہے کہ ”ہمارا ملک پاکستان قدرتی حسن کا خزانہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہماری حفاظت اور کرم فرمائے۔“ جس پر مداحوں نے نیلم منیر کی ویڈیو کی تعریف کی۔
ویڈیو میں نیلم منیر کو ایک گاڑی کے ہمراہ کیٹ واک کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے پس منظر میں پہاڑ اور سرسبز و شاداب میدان خوبصورت محسوس ہوتا ہے۔ نیلم منیر کی ویڈیو 1 ہی روز میں وائرل ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نیلم منیر کی ویڈیو کو 1لاکھ 55 ہزار سے زائد مداحوں نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ واضح رہے کہ نیلم منیر متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
نیلم منیر نے رانگ نمبر 2، چھپن چھپائی، کاف کنگنا اور چکر جیسی فلموں کے علاوہ دل موم کا دیا، قیامت، شہرِ ذات، دل نواز اور کہیں دیپ جلے جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔