مری میں 90 فیصد سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔این ڈی ایم اے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مری میں 90 فیصد سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔این ڈی ایم اے
مری میں 90 فیصد سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔این ڈی ایم اے

راولپنڈی: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ مری میں 90 فیصد سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔ ریسکیو کے عمل میں مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے مری میں بد ترین ٹریفک جام اور اموات کے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کے دوران آرمی ریلیف کیمپس میں 371افراد منتقل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

22ہلاکتوں کے بعد مری جانے والے راستے بند، امدادی سرگرمیاں تیز

وزیراعظم عمران خان کا مری میں اموات پر افسوس، تحقیقات کا حکم

چیئرمین این ڈی ایم اے کے بیان کے مطابق ریسکیو کے عمل میں پاک فوج، سول اداروں اور مقامی افراد نے مل کر کام کیا۔ سیاحوں کی منتقلی میں مری کے شہریوں نے بھی سول انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں کی مدد کی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ مری میں 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ سڑک کے کنارے صرف خالی گاڑیاں کھڑی ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مری میں شدید برف باری کے باعث ہونے والی 22 اموات کے بعد مری جانے والے راستے آمد و رفت کے لئے بند کردیئے گئے تھے، جبکہ پاک فوج نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے مری کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ایم ایم نیوز کے مطابق گزشتہ روز عوام سے کہا گیا کہ وہ واپس اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی مری پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ 

گزشتہ روز 37 ہزار سے زائد گاڑیاں مری سے نکال لی گئیں جبکہ کسی بھی گاڑی کو مری جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی، ریسکیو آپریشن کے باعث صرف ریسکیو کی گاڑیوں کو مری جانے کی اجازت تھی۔دیگر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔

 

Related Posts