رمضان میں کورونا کی روک تھام کیلئے نئی پابندیاں آج سے نافذ، کاروبار شام 6بجے سے بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کا خوف، سندھ حکومت نے شام 6بجے کے بعد خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی
کورونا کا خوف، سندھ حکومت نے شام 6بجے کے بعد خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رمضان المبارک کے دوران کورونا کی روک تھام کیلئے نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں جن کے تحت کاروبار شام 6 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس کے دوران بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور رمضان المبارک میں مذہبی و ثقافتی سرگرمیوں کے باعث نئے فیصلے کیے گئے۔ ملک بھر میں نئی ایس او پیز پر یکم رمضان المبارک سے عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار کے روز کاروبار مکمل طور پر بند رہے گا جس پر آج سے عمل کیا جائے گا تاہم لاک ڈاؤن کورونا کے خطرے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نافذ کیا جاسکتا ہے۔ افطار سے رات 11 بج کر 59 منٹ تک باہر کھانا کھانے کی اجازت دے دی گئی۔ سینما گھر اور مزارات بند رہیں گے۔

ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو ٹیک اوے سروس کی اجازت دے دی گئی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے کے 2 روز بند رہے گی۔ کھیلوں اور ثقافتی میلوں سمیت دیگر تقریبات پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب تک برقرار رہے گی۔

ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائے گا۔مختلف جگہوں پر فوری ٹیسٹنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیاحت کیلئے ایس او پیز سخت کردی گئیں۔ نجی و سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایات دے دی گئیں۔

اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے گی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس 20 اپریل کو منعقد ہوگا۔ رمضان میں رش سے بچنے کیلئے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ 

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایمرجنسی کے علاوہ غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ بازار سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سماجی، سیاسی اور کھیلوں سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی۔ کمیونٹی اور میڈیا کے ذریعے مہم چلا کر عوام کو ماسک پہننے کی ترغیب دی جائے گی۔

نئی ایس او پیز کیلئے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی کا جائزہ اجلاس 10 رمضان المبارک کو ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاق کی اکائیاں چاہیں تو اپنے طور پر سخت اقدامات اٹھائیں۔ملک بھر کے مختلف شہروں اور اضلاع میں کورونا کا پھیلاؤ دیکھ کر لاک ڈاؤن کے نفاذ سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے  8 ہزار ارب سے زائد کے بجٹ کی منظوری دے دی

Related Posts