نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا تعلیمی ادارے کھولنے سے  متعلق اہم اجلاس بے نتیجہ ختم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

50فیصد حاضری کی شرط ختم، تعلیمی ادارے معلوم کے مطابق کھلیں گے، اسد عمر
50فیصد حاضری کی شرط ختم، تعلیمی ادارے معلوم کے مطابق کھلیں گے، اسد عمر

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا تعلیمی ادارے کھولنے سے  متعلق اہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت صحت نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کرنے پر اصولی اتفاق ہوا۔

این سی او سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے، تاہم امتحانات اور بچوں کو پروموٹ کرنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس 23 مئی سے پہلے ہوگا۔ اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ پہلے مرحلے میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کھول دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترسیلات زر 24ارب 24 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں، اسٹیٹ بینک

Related Posts