اسکول 11 اپریل کی بجائے عید الفطر کے بعد کھولے جانے کا امکان، اعلان آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی اجلاس، اسکول 11 اپریل کی بجائے عید الفطر کے بعد کھولے جانے کا امکان
این سی او سی اجلاس، اسکول 11 اپریل کی بجائے عید الفطر کے بعد کھولے جانے کا امکان

اسلام آباد: وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی کا اجلاس آج ہوگا جس میں اسکول 11 اپریل کی بجائے عید الفطر کے بعد کھولے جانے کا امکان سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر آج سے بند کیے گئے اسکولز 11 اپریل کو بھی نہیں کھلیں گے بلکہ اسکولوں کو عید الفطر کے بعد کھولے جانے کا امکان ہے۔

محکمۂ صحت کے حکامِ بالا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر 23 اپریل تک شدت اختیار کر جائے گی جسے کنٹرول کرنے کیلئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 23 اپریل کے بعد کورونا کا زور ٹوٹنا شروع ہوگا۔

حکامِ بالا کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے پیشِ نظر پاکستان اسکولز، کالجز اور یونیوسٹیز کو دوبارہ کھولنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈز ختم ہوچکے ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے جگہ باقی نہیں ہے۔

آج کے این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ہوگا جبکہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث مختلف اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں اور نوجوانوں کو بیمار ہونے سے بچانا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں کی بندش سے متعلق فیصلے کیلئے این سی او سی کا اجلاس آج ہوگا

Related Posts