نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا،عارف عثمانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا،عارف عثمانی
نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا،عارف عثمانی

کراچی: نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے نیشنل بینک کے پلیئر کوئیسٹ محمد سجاد کو147 کی بریک کرنے پر ایک لاکھ 47000 ہزار انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

46واں نیشنل بینک نیشنل اسنوکر چمیپین شپ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عارف عثمانی نے کہا کہ میں جیت نے والے کھلاڑی محمدسجاد کو مبارک باد دیتا ہوں اور رنر اپ آنے والے کھلاڑی کو بھی انکے بہترین کھیل پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا۔ او ر خاص طور پر اسنوکر کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان سیکیورٹی وجوہات پر منسوخ نہیں ہوا، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نیشنل بینک کے صد رجناب عارف عثمانی صاحب کو اور اس چمپئین شپ کوکامیابی سے ہم کنار کرنے والے نیشنل بینک کے آفیشلز اور تمام الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے آئے ہوئے دوستوں کا بے حدمشکور ہوں کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کی کوریج بہت ہی عمدہ طریقہ سے کی۔

اس موقع پر ایونٹ مینجر انور فاروقی، افشاں شکیل، عظمت اللہ خان، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی عارف بھوپالی، سعد آزاد، خالد پراچہ، ابوذر امراو، فیصح الرحمن، عمران بلوچ، محمد آصف احمد خان، نوید کپاڈیہ اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی پرنٹ میڈیا اور الیکڑونک میڈیا سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد کے علاوہ کھیلوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

آخر میں جیتنے والے کوئسٹ سابق ایشین چمپئین اور نیشنل بینک کے چوتھی مرتبہ چمپئین بنے والے محمد سجاد کو ٹرافی اورایک لاکھ روپے رنر کوئسٹ کو ٹرافی اور 50 ہزار روپے جبکہ ٹوٹل پرائز منی دو لاکھ 72000 ہزار تھی۔

اس موقع پر عالمگیر شیخ نے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کو یاد گاری شیلڈ پیش کی اس کے علاوہ شہزاد کریمی، سعد سلمان ڈار، ارشد حسین، انور فاروقی کو یارگاری شیلڈ سے نوازہ گیا۔

Related Posts