مصنوعی مہنگائی کرکے دیہاڑیاں وزیراعظم کے’’قریب ترینوں‘‘نے لگائیں، نیئربخاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nayyar Bukhari expresses solidarity with Kashmiris

اسلام آباد:سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ غریبوں کو تکالیف اور اشرافیہ کو ریلیف دینے والوں سے قوم بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بدعنوانی رشوت مصنوعی مہنگائی مافیا کی شکل میں متوازی معیشت کا شکار ہو چکا،معیشت کا پہیہ جام کھانے پینے کی اشیاء میں گرانی 60فی صد بڑھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انتخانات میں مالیتی ڈیل دینے والے حکومت میں کھلی ڈھیل لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آٹا چینی قلت پیدا کرکے راتوں رات کھربوں روپے کی دیہاڑیاں وزیراعظم کے ’’قریب ترینوں‘‘نے لگائی ہیں۔

ذخیرہ اندوز اور مہنگائی مافیاز ’’تبدیلی سرکار‘‘کے شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کش اقدامات کرنے والوں جی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک قرضوں کی سونامی میں ڈوب رہا ہے۔

مزید پڑھیں:کٹھ پتلی حکومت نے سلیکٹرز کی ناک کے نیچے معیشت کو تباہ کردیاہے، بلاول بھٹوزرداری

قرض لینے پر خوکشی کی دھمکی والے کی غیرت کہاں گئی۔ انہوں نے کہاکہ قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دئے گئے ہیں،وزارت خزانہ آگاہ کر رہی ہے جنوری سے جولائی تک مزید 19کھرب روپے قرض لیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان معاشی طور پر عالمی اداروں کے ہاں یرغمال بنا ہوا ہے،آئی ایم ایف کی مداخلت معاشیت کو مسلسل بدحال کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھا ن متی کنبہ پر مشتمل کابینہ ایک دوسرے کیلئے قابل اعتبار نہیں۔

Related Posts