مسئلہ کشمیر سے متعلق قراردادیں آج بھی اقوام متحدہ میں پڑی ہیں، نیئر بخاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nayyar Bukhari expresses solidarity with Kashmiris

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق قرار دادیں آج بھی اقوام متحدہ میں پڑی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کشمیر قومی مشاورت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں ان کے ساتھ ہیں ،ہم اس لیے بیٹھے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہمیں لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر بارے قراردادیں آج بھی اقوام متحدہ میں پڑی ہیں،جنگیں ہم نے پہلے بھی کیں کوئی حل نہیں نکلا ہمیں حالات کو دیکھ کر فیصلے کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو خارجہ پالیسی بنانے میں پاکستان کی سیاسی قیادت کو شامل کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ والے بابو بناہوے ہیں صرف اپنے عہدوں کی پڑی ہوئی ہے ،حکمران ایران اور سعودی عرب کے درمیان تنازعات ختم کرنے کی تو پیشکش کرتے ہیں اپنوں کے ساتھ نہیں بیٹھتے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو مضبوط اور موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مسئلہ کشمیر اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے۔وزیرِ اعظم

بھارت کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے ،کیا آپ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نہیں جا سکتے؟،آپ کشمیریوں کی انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں جانے کے لیے مدد کریں۔

Related Posts