ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فنکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے ابتدا میں منوج واجپائی کو بطور اداکار اہمیت نہیں دی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں متعدد بھارتی فلمز میں بطور ولن اداکاری کے جوہر دکھانے والے نواز الدین صدیقی نے کہا کہ میں نے پہلے پہل منوج واجپائی کے ساتھ ایک ڈرامہ کیا تھا جب وہ زیادہ مشہور نہیں ہوا کرتے تھے۔
کانز فلم فیسٹیول کے حوالے سے دلچسپ حقائق
بیان میں نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ان دنوں منوج واجپائی تھیٹر کے سامعین و ناظرین میں زیادہ مقبول تھے۔ مجھے اس ڈرامے میں ایک کردار ادا کرنے کو ملا اور منوج واجپائی نے مرکزی فنکار کا کردار ادا کیا تھا، لیکن میں نے ان کو اہمیت نہیں دی۔
اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ جب میں نے بنڈت کوئین دیکھی تو مجھے پتہ چلا کہ منوج واجپائی اصل میں کون ہے۔ پہلے تو ہم ان کو “ایویں ہی” (غیر اہم) سمجھ رہے تھے جبکہ وہ نہ صرف تھیٹر پر اپنا مقام بنا چکے تھے بلکہ اس وقت کے 5بہترین اداکاروں میں شامل تھے۔
خیال رہے کہ تکنیکی اعتبار سے منوج واجپائی اور نواز الدین صدیقی دونوں ہی بھارتی فلموں میں زیادہ تر ولن کے کردار میں نظر آتے ہیں۔ ایسے میں نواز الدین صدیقی کے منوج واجپائی کے متعلق بیان کو بھارتی تجزیہ نگار بے حد اہمیت دے رہے ہیں۔