اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت 7 ارب کے ضمانتی کاغذ پر نواز شریف کی توہین کرنا چاہتی ہے،میں اور اسمبلی میں موجود 84 اراکین قسم اٹھا کر کہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے بعد واپس آئیں گے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں یکسانیت نہیں ہے، اپوزیشن کی تحریک پر کارروائی نہیں کی جاتی، پروڈکشن آرڈر کیلئے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا جاتا، سلیکٹڈ پروڈکشن آرڈر جاری کیے جاتے ہیں، چند روز قبل قانون سازی کا جو مذاق اڑایا گیا وہ سب نے دیکھ لیا۔
اسپیکر اسمبلی سے درخواست کرتا ہوں کہ تفریق نہ کریں کیونکہ عدالتوں میں طعنہ ملتا ہے کیا آپ کی پارلیمنٹ نہیں چل رہی جو یہاں آجاتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ اقتدار گزشتہ روز ہمارے پاس تھا، اقتدار کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، اقتدار میں بیٹھے لوگ مخصوص رویے اپناتے ہیں۔
ہم نے اپنے دور میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا احترام کیا، موجودہ حکمرانوں میں بدلے کی آگ بھڑک رہی ہے، واشنگٹن میں کہا گیا کہ میں ان سے اے سی فریج لے لوں گا، بڑے عہدے پر بڑی باتیں کی جاتی ہیں، وزارت عظمیٰ کاعہدہ رکھنے والے کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں، الیکشن سب لڑتے ہیں تاہم ذاتی دشمن تو نہیں بن جاتے۔
انہوںنے کہاکہ تین بار کا وزیراعظم نواز شریف موت و حیات کی جنگ لڑ رہاہے، انہوں نے موت و حیات کی جنگ میں بھی اپنی اصل جنگ ووٹ کو عزت دو کو نہیں بھولے،انہوں نے اپنی صحت کو لے کر حقیقی جنگ پر سمجھوتہ نہیں کیا، سرکاری ڈاکٹروں نے خود کہا نوازشریف علاج کیلیے بیرون ملک جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت شیورٹی بانڈ کے نام پرتاوان لیناچاہتی ہے، شہباز شریف