کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پی پی میں باپ بیٹے اور ن لیگ میں چچا بھتیجی کی سیاسی لڑائی ہوگی، نواز شریف کو وطن واپس آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا۔ لندن سے ہم پہلے کس کو واپس لائے ہیں جو نواز شریف کو لائیں گے۔
(ن )لیگ کا مطالبہ کیا تھا سب کو معلوم ہے، لوٹی ہوئی دولت باہر ہے اس لیے یہ لوگ پاکستان میں رہنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے باہر جانا ہی ان کاماسٹر پلان تھا، نواز شریف کو آتا اور مریم کو کہیں جاتے ہوئے نہیں دیکھ رہا۔
مزید پڑھیں:ملک لوٹنے والے لندن میں عیاشیوں میں مصروف، حکومت کا عدالت جانے کا عندیہ