لندن: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن کے معروف گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل پہنچ گئے ،سابق وزیراعظم کے فرزند حسن نواز، حسین نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
لندن کے گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل میں نوازشریف کے خون، گردوں اور دل کے ٹیسٹ لئے گئے ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کی طبیعت پہلے سے کچھ بہتر ہے، رپورٹس آنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ میاں نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کیا جائے یا نہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے اور بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے جن سے مرض کی تشخیص کی جاسکے گی، ڈاکٹر پلیٹیلیٹس میں اچانک کمی کی وجوہات کا پتہ چلائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو ڈاکٹرز کی رپورٹس اور انسانی ہمدردی کے تحت باہر بھیجنے کی اجازت دی تھی، شریف فیملی پاکستانی عوام کے سامنے مکمل بے نقاب ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کو انسانی ہمدردی کے تحت باہر بھیجنے کی اجازت دی تھی، وزیراعظم