قوم کا پیسہ ذاتی تشہیر کیلئے نہیں ہے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif’s picture on Kisan Card challenged in Lahore High Court
PHOTO: ONLINE

لاہور: پنجاب میں کسان کارڈ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر لگانے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار مشکور حسین نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کی منظوری دی ہے تاہم عوامی فنڈز ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

قومی خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست پر فیصلہ آنے تک تصویر لگانے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’نواز شریف کسان کارڈ پراجیکٹ‘‘ کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھاکہ منصوبے کا مقصد صوبے میں زرعی شعبے اور کسانوں کی سماجی و معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ نے زرعی اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسان کارڈ کے تحت 500000 چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پر قرض دیا جائے گا۔ یہ قرضہ 150 ارب روپے کا ہو گا اور ایک سال میں دیا جائے گا۔

کسانوں کو بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کے لیے فی ایکڑ زمین کے حساب سے 30 ہزار روپے کے قرضے بھی دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ نواز شریف کسان کارڈ کے تحت کسانوں کو مختلف اقسام کی سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔

Related Posts