نواز شریف پاکستان میں والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے، ن لیگ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختراتوار کو لندن میں انتقال کر گئیں۔ نواز شریف اپنی والدہ کی پاکستان میں ادا کی جانے والی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت ایسی نہیں کہ وہ سفر کرسکیں، ڈاکٹر ز نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے، اس لئے وہ پاکستان میں اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ا س حوالے سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کے میت کے ساتھ پاکستان آنے کا امکان نہیں، ابھی کئی چیزیں طے کی جا رہی ہیں، البتہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کے لیے قانونی عمل شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتقال کے پیش نظر ن لیگ سیاسی سرگرمیاں معطل کر رہی ہے،جس کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کے مطابق حکومت نے بیگم شمیم کی وفات کے باعث شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا قانونی حق ہے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بیگم شمیم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف میت کے ساتھ واپس پاکستان آتے ہیں تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا تاہم ابھی کوئی باقاعدہ حکمت عملی طے نہیں کی گئی۔

واضخ رہے میاں شریف کی وفات کے وقت بھی شریف خاندان جلاوطنی کے باعث سعودی عرب میں مقیم تھا اور نواز شریف اور شہباز شریف اپنے والد کی تدفین میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔

نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات بھی لندن میں ہوئی تھی، ان کی میت بھی پاکستان لائی گئی۔ اس وقت نواز شریف اور مریم نواز نیب کیسز میں سزا کے باعث جیل میں تھے، دونوں نے ضمانت پر رہائی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔

Related Posts