نواز شریف کے دورۂ کوئٹہ کے دوران سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت صوبے کے اہم سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ روز کوئٹہ کا دورہ کیا جس کے دوران ن لیگ میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں سے خطاب بھی کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ سابقہ ریکارڈ دیکھیں تو صوبے کے عوام کی خدمت ن لیگ نے کی۔
پرانی سیاست رد کریں، آئندہ انتخابات میں جیالا وزیر اعظم ہوگا۔بلاول بھٹو
خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے علاوہ بلوچستان کیلئے کسی اور نے کیا کیا؟ایسا منصوبہ بتائیں جس نے یہاں کا مقدر بدل دیا ہو؟ ن لیگ کے بعد کی حکومت نے سی پیک منصوبے کو بڑا نقصان پہنچایا۔ گوادر میں ائیرپورٹ بن رہا ہے۔
فرح گوگی کے خفیہ پاسپورٹ والا ملک کہاں ہے؟
جام کمال ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ نے کرم کیا کہ ہم واپس کوئٹہ اور بلوچستان آگئے، خوش ہیں کہ کوئٹہ کی رونقیں بحال ہوچکیں۔ موقع ملے گا تو بلوچستان کے عوام کی بھرپور خدمت ہوگی۔
نواز شریف نے کوئٹہ میں مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس دوران شہباز شریف، مریم نواز اور ن لیگ کے سابق وزراء کوئٹہ میں موجود تھے۔ جام کمال سردار فتح، محمد حسنی، مجیب الرحمان، عاصم کرد، خان محمد جمالی اور دیگر رہنما ن لیگ میں شامل ہوگئے۔