مینارِ پاکستان جلسے کی تیاریاں مکمل، نواز شریف 4سال بعد وطن واپس آج پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قانون توڑنے پر ثاقب نثار کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، نواز شریف
قانون توڑنے پر ثاقب نثار کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 سال کی طویل خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آج پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع ہوگیا، خصوصی پرواز دبئی سے اڑان بھر کر آج دن ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ بعد ازاں نواز شریف ڈھائی بجے تک لاہور پہنچیں گے۔

نواز شریف کے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی مل گیا

ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کے استقبال کیلئے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ پارٹی قائدین نے مینارِ پاکستان پر پنڈال سجا لیا۔ کرسیاں اور لائٹس لگا لی گئیں جبکہ جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔

نواز شریف کے خطاب کیلئے 120 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کرلیا گیا۔ جلسہ گاہ میں الگ الگ شہروں کیلئے انکلیو بھی بنا لیے گئے۔ رات جلسہ گاہ میں گزارنے کیلئے خیمے بھی لگائے گئے ہیں۔

جلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں 5 واک تھرو انٹری گیٹس موجود ہیں۔ 10 ہزار سکیورٹی اہلکار حفاظتی اقدامات کیلئے مامور ہوں گے۔ 400 کیمروں سے مینارِ پاکستان جلسہ گاہ کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور اسٹیج پر کھڑے ہو کر نواز شریف کے حق میں پارٹی کارکنان کے نعروں کا جواب بھی دیا۔ 

Related Posts