اسلام آباد :نوازشریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کیلئے گرین سگنل مل گیا، مقدمات ختم کرکے سیاست میں دوبارہ فعال کردار کی یقین دہانی پر سابق وزیراعظم نے وطن واپسی کی تیاری شروع کردی۔
ذرائع نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جنوری2022 میں انگلینڈ سے پاکستان آرہے ہیں ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میاں محمد نواز شریف کو لینے کے لئے برطانیہ پہنچ چکے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو چکی ہے، لاہور کوٹ لکھپت جیل کی صفائی ہورہی ہے جن میں میاں نواز شریف کے رہائشی کمرے کی تزئین و آرائش مکمل ہوچکی ہے، جیل میں ایل سی ڈی نیا بیڈ سارا فرنیچر رکھ دیا گیا ہے، کمرے میں ہیٹر کا خاص طور پر انتظام کر دیا گیا ہے جب کہ میاں محمد نواز شریف کو آتے ہی کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا ۔
مرحلہ وار تمام کیسز ختم کردیے جائیں گے اورزیر سماعت کیسز اور سزاؤں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیلیں دائر کی جائیں گی پھر عدالت سے میاں محمد نواز شریف کو ریلیف دیا جائے گا اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت مل جائے گی۔
مزید پڑھیں:حکومت کا شہباز شریف کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ