نواز شریف پی ڈی ایم میں اختلافات کے خلاف سرگرم، آصف علی زرداری کو پیغام بھیج دیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پی ڈی ایم میں اختلافات کے خلاف نواز شریف سرگرم، آصف علی زرداری کو پیغام بھیج دیا
پی ڈی ایم میں اختلافات کے خلاف نواز شریف سرگرم، آصف علی زرداری کو پیغام بھیج دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اختلافات ختم کرنے کیلئے سرگرم ہیں، نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو پیغام بھجوایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اِن ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ کے معاملات پر پی ڈی ایم کے اختلافات عوام کے سامنے آ گئے، ن لیگ کے قائد  نے پی ڈی ایم اتحاد بچانے کیلئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو اہم پیغام ارسال کیا ہے جس میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اتحاد ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے آصف علی زرداری کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اِن ہاؤس تبدیلی اور عدم اعتماد کے بیان سے پی ڈی ایم اتحاد میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کے بیان پر پی ڈی ایم رہنماؤں کو مل بیٹھ کر نظرِ ثانی کرنا ہوگی۔

نواز شریف نے کہا کہ اگر تحریکِ عدم اعتماد لائی گئی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ سن 2018ء کے عام انتخابات کو کور اپ دیا جارہا ہے۔ اکثر پی ڈی ایم قائدین اِن ہاؤس تبدیلی کے خلاف ہیں۔  اپوزیشن جماعتیں باہمی مشاورت سے حکومت کے خلاف تحریک آگے بڑھائیں۔ پی پی پی کی تجویز پر ہی یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ہم ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کے موقعے پر تہنیتی پیغام بھی ارسال کیا۔ نواز شریف کا پیغام کراچی سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رہنما نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو پہنچایا۔ نواز شریف پی ڈی ایم میں اختلافات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کے بغض میں عمران خان اندھے ہوچکے ہیں، رانا ثناء اللہ