نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، جاوید لطیف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، جاوید لطیف
نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، عوام جس طرح ان کا استقبال کرے گی، عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں اور ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، اگر عمران خان کو روکا نہ گیا تو شدید عوامی ردعمل بھی آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فتنہ چل نکلا تو ملک میں خون ریزی ہوگی، ریاستی اداروں کا احترام ہے، سیاسی جماعتوں کیلئے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے اور ریاستی اداروں کو عمران خان کی باتوں کا نوٹس لینا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاپتہ شہری عدالت میں پیش، چیف جسٹس نے گمشدگی کیس کی تحقیقات کا حکم دیدیا

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے، اقتدار کیلئے اس کا انحصار سلیکشن کمیٹی پر تھا، اب اس کا انحصار امریکیوں پر ہوگیا ہے، عمران خان اداروں کو للکار رہے ہیں، اگر انہیں روکا نہ گیا تو شدید عوامی ردعمل آسکتا ہے۔

میاں جاوید لطیف نے اپنی نیوز کانفرنس کے دوران عمران خان کے متنازعہ بیانات کی ویڈیوز بھی چلائیں اور کہا کہ ادارے عمران خان کی باتوں کا نوٹس لیں، عمران خان کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔

Related Posts