ضمنی انتخابات کا معاملہ، نواز شریف کے وزیراعظم اور حمزہ شہباز سے رابطے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضمنی انتخابات کا معاملہ، نواز شریف کے وزیراعظم اور حمزہ شہباز سے رابطے
ضمنی انتخابات کا معاملہ، نواز شریف کے وزیراعظم اور حمزہ شہباز سے رابطے

لندن: پاکستان کی حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں تشویشناک نتائج سامنے آنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 14 اضلاع اور 20 حلقوں میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریکِ انصاف نے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ن لیگی قیادت نے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مونس کوکریڈٹ دوں گا کہ اس نے مجھے پکڑ کر رکھا۔پرویز الہٰی

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے اپنی سیاسی جماعت کے قائدین اور کارکنان کو انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کے فیصلے کے آگے سر جھکانا ہوگا۔

ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزشتہ شب رابطہ کیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں گزشتہ روز مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔  کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے محنت کرنی چاہئے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنے مرکزی گڑھ سے بھی نشستیں ہار گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے ضمنی انتخابات کے نتائج پر تبادلۂ خیال کیا۔ 

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کو ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی وزارتِ اعلیٰ کے مضبوط امیدوار بن کر ابھرے ہیں۔ 

Related Posts