لندن: سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے (ن) لیگی رہنما محمد زبیر کی عسکری قیادت سے خفیہ ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا۔
نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں 7 پردوں میں چھپی رہتی ہیں اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے انہیں مرضی کے معنی پہنائے جاتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہیے۔
حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔ آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خودمسلح افواج کواپنے حلف کی۔۔۔1/2
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) September 24, 2020