ملک کو لوٹنے والوں کو این آر او نہیں ملے گا، جیلوں میں جانا ہوگا،شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد کسی گروپ یا پارٹی کو فائدہ پہنچانا نہیں، شبلی فراز
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد کسی گروپ یا پارٹی کو فائدہ پہنچانا نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو پاکستان واپس کیلئے برطانیہ سے تعاون مانگتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں برطانیہ کو چاہیے ہمارے ساتھ تعاون کرے اور پاکستان کے مفرور ملزم کو یہاں بھیجے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو جسٹس قیوم جیسے ججز چاہئیں، یہ جان لیں این آر او نہیں ملے گا،ملک لوٹنے والوں کو ہم جیل میں ڈالیں گے، شہباز شریف بھی ٹی ٹی کی وجہ سے جیل میں ہیں،ملک میں مہنگائی اور بجلی گیس کی زائد قیمتوں کا ذمہ دار سابق حکومت ہے۔

اگر عوام مشکل میں ہیں تو حکومت بھی کوئی عیاشی نہیں کررہی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے ترجمان بڑے وثوق سے عوام کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام کے سامنے ایک ایسا بیانیہ پیش کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن خصوصا مسلم لیگ نون پاکستان میں صرف اقتدار کی خاطر آتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے لوٹ مار اور کرپشن کے سوا اس ملک میں کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)ہمارے لئے بارودی سرنگیں بچھا کے گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر کم رکھا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ حکومت ن شدید مالی مسائل وراثت میں چھوڑے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انڈسٹری کو شدید نقصان ہوا۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ 5 سال میں اپنی برآمدات کو بڑھا نہ سکیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو اپنے طیارے میں فرار کروایاانہوں نے عوام کے ساتھ دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ لیگی ارکان روز پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار نے 23 ارب ڈالر اسٹیٹ بنک میں رکھ کر ڈالر کو مصنوعی طور پر پر روکے رکھا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملی تو بیس ارب ڈالر کا خسارہ ساتھ ملا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت 20 ارب ڈالر کو کو مثبت سطح پر لے آئی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ٹارگٹ سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا،حکومت نے اس بار حدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھی ہیں غیر ملکی ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسز ایک کھرب سے زیادہ اکٹھے کئے جو حدف سے ذیادہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیڑول کی قیمت عالمی قیمتوں کے ساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی مہنگی ہونے کی بنیادی وجہ نواز شریف حکومت کے معاہدے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے مہنگے معاہدے کئے گئے، انہوں نے کہاکہ رینوایبل انرجی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایسے معاہدے کئے گئے جس میں بجلی استعمال کریں یا نہ کریں کمپنیوں کو ادائیگی کرنا لازم ہے،ایسے میں باندھا گیا جس میں پوری قوم کے مستقبل کو گروی رکھ دیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ماضی کے منصوبوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پٹرول کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی حکومت نے بجلی کے شعبے میں مہنگے کنٹریکٹ کیے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پیسے جمع کرنا بھی ایک بیماری ہے۔ شبلی فراز نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی لیڈرشپ نے اپنی دولت کو بڑھاوا دیا اور ملک کو غریب کیا،ملک کے مسائل انھیں کی مرہون منت ہیں۔

Related Posts