امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود کی کمانڈر قطر ائیر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈاینڈ اسٹاف کالج سے ملاقاتیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

naval chief qatari command
امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود کی کمانڈر قطر ائیر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈاینڈ اسٹاف کالج سے ملاقاتیں

اسلام آباد: امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود نے کمانڈر قطر ائیر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے قطر کے دورے کے آخری دن کی اہم ملاقاتیں اور جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خصوصی خطاب کیا ۔

ترجمان نے بتایاکہ نیول چیف نے کمانڈر قطر ایئر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے دونوں ممالک کی افواج کے مابین رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ سربراہ پاک بحریہ نے جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں کورس کے شرکاء سے خصوصی خطاب بھی کیا۔

مزید پڑھیں: امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا قطرکا دورہ، قطری وزیراعظم سے ملاقات

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے خطاب میں نیول چیف نے دنیا اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال کا احاطہ کیا اور اس تناظر میں باہمی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ امیرالبحر نیدوران خطاب کردار کی پختگی، اللہ پر کامل یقین اور سنت رسول کی پیروی کو مسلم امہ کے بلند مقام کے دوبارہ حصول سے مشروط کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Related Posts