قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ قوم دیکھ رہی ہے کہ کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت عوام کی خوشحالی کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کردی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم کا اجلاس جاری ہے جبکہ دوسری جانب انتشار، فساد اور عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

معاونِ خصوصی اطلاعات  نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب! اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو 4 سال کے لیے انتظار فرمانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ گزشتہ اسمبلی میں اپنی تقریریں خود سنیں اور رہنمائی حاصل کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  دُنیا کا کوئی بھی مذہب دوسروں پر الزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ چند روز سے تھیٹر چل رہا ہے۔

مولانافضل الرحمان کی آزادی مارچ شرکاء سے تقریر کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ لوگ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر یہاں آئے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: دُنیا کا کوئی بھی مذہب الزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts