نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور: نیشنل ٹی ٹونٹی کے انتیسویں میچ جی ایف ایس سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بلوچستان نے مقررہ بیس اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے تھے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے لو اسکورنگ میچ میں سندھ نے 114 رنز کا ہدف 8 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سندھ کے محمد طحہ 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے. انہوں نے شان مسعود کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 34 رنز کی شراکت قائم کی. شان مسعود 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

یہ بھی پڑھیں 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پہلے میچ میں پاکستان کا جم کر مقابلہ کرینگے۔نیوزی لینڈ

ٹی 20 ورلڈکپ 2021: 70 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

ان کے علاوہ  ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے سندھ کے باقی دو بیٹر خرم منظور اور دانش عزیز نے بالترتیب 11 اور ناٹ آؤٹ 19 رنز بنائے.

اس سے قبل سندھ کی دعوت پر بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 54 رنز کا پراعتماد آغاز ملنے کے باوجود ان کی بیٹنگ لائن اپ اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجانے میں کامیاب نہ ہوسکی. بلوچستان کے ابتدائی تین بیٹرز کے علاوہ کوئی بھی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

 کپتان سہیل اختر ناٹ آؤٹ 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے. عبدالواحد بنگلزئی نے 29 اور عبداللہ شفیق نے 22 اسکور بنائے.

بلوچستان نے مقررہ بیس اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے.

ابرار احمد نے 2 جبکہ دانش عزیز اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

Related Posts