قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، سندھ اوربلوچستان کی ٹیمیں اپنے میچز جیت گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، سندھ اوربلوچستان کی ٹیمیں اپنے میچز جیت گئیں
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، سندھ اوربلوچستان کی ٹیمیں اپنے میچز جیت گئیں

راولپنڈی:قومی ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 23-2022کے پہلے روز کھیلے گئے، میچز میں سندھ اوربلوچستان کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلز میچ سندھ اور ساودرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سندھ کی ٹیم نے 42 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ ساودرن پنجاب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سندھ کی ٹیم 4۔19اوورز میں 147رنز بنا کر اآوٹ ہو گئی۔سرفراز احمد نے 42رنز،صائم ایوب نے 30،شرجیل خان نے 24اورسعد خان نے 18 رنز بنائے۔ساودرن پنجاب کی جانب سے ثمین گل اور محمد الیاس نے تین،تین،فیصل اکرم نے دو جبکہ عمران رندھاوا اورعلی ماجد نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ساودرن پنجاب کی ٹیم 4۔16اوورزمیں 105رنز بنا کر اآوٹ ہو گئی اور 42 رنز سے میچ ہار گئی۔شیرون سراج نے 36 رنز،محمد الیاس نے 19 اور زین عباس نے 14 رنز بناسئے۔سندھ کی جانب سے سہیل خان نے تین،دانش عزیز اور زاہد محمود نے دو،دو جبکہ انور علی،میر حمشزہ اور سعد خان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

سندھ کے سرفراز احمد کو مین اآف دی میچ کا حقدار قراردیا گیا۔دوسرا میچ بلوچستان اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بلوچستان کی ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

قبل ازیں بنلوچستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،بلوچستان نے مقررہ 20 اوورز م،یں 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

شان مسعود اور عبد الواحد بنگلزئی نے 54،54 رنز،اسد شفیق نے 23،حسیب اللہ نے 13 رنز بنائے جبکہ عماد بٹ نے آوٹ ہوئے بغیر 21 اور حسین طلعت نے آوٹ ہوئے بغیر 16 رنز بنائے۔

سنٹرل پنجاب کی جانب سے احمد دانیال نے 28 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نمقصان پر 184 رنزبنا سکی اور دو رنز سے میچ ہار گئی،طیب طاہر نے 51 رنز،فہیم اشرف نے 18،احمد شہزاد نے 17،عبد اللہ شفیق نے 15 اور قاسم اکرم نے 13 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت میچ کے بعد پانڈیا اور جدیجا میں ہونے بات چیت سامنے آگئی

عرفان خان نے آوٹ ہوئے بغیر 57 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔ بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ نے تین جبکہ یاسر شاہ اور کاشف بھٹی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔عبد الواحد بنگلزئی اور عرفان خان کو مشترکہ طور پر مین اآف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

Related Posts