پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ آج کے پریکٹس سیشن میں سری لنکا کے خلاف بہترین باؤلنگ ٹپس دینے کے لیے کھلاڑیوں کے ہمراہ موجود رہیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے پی سی بی کو مطلع کرنے کے بعد سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے پہلے ہی میچ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی، تاہم بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
میچ کی منسوخی کے بعد وقار یونس نے دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کیا ہے جس کے بعد وہ پوری ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کرکٹ بورڈ کو بتایا تھا کہ وہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 27 ستمبر کو کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ میچ کے دوران قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے بیٹی کی گریجویشن پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کو لازمی قرار دیتے ہوئے پہلے ہی ون ڈے میچ میں شریک ہونے سے معذرت کر لی تھی۔
مزید پڑھیں: پاک سری لنکا کرکٹ سیریز: باؤلنگ کوچ وقار یونس پہلے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے