اسلام آباد، 23 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، 23 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد، 23 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال سے متعلق 23 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے شروع ہوگا جس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم عائلی قوانین آرڈیننس 1961ء ترمیمی بل متعارف کرایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں 3 فروری کو پیش کی گئی 26ویں آئینی ترمیمی پر مزید غور کیا جائے گا۔ مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان 26ویں آئینی ترمیم بل میں مزید ترامیم پیش کریں گے۔شیریں مزاری قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری قومی اسمبلی اجلاس میں گھریلو تشدد سے متعلق بل قانون سازی کیلئے پیش کریں گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں دیگر وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنما بھی کثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

 حالیہ سینیٹ انتخابات سے نالاں وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ انتخابات میں شفافیت لانے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا جس میں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔

مزید پڑھیں: انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔وزیرِ اعظم عمران خان

Related Posts