اسدقیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Red Zone Cell over National Assembly Session

اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر کے وقت منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کا دورانیہ بھی طے کیا جائے گا۔

بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ آج دوپہر 2 بجے شروع ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی سے متعلق دیگر امور پر بھی گفت و شنید ہوگی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال سے متعلق 23 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی اقتصادی و سیاسی صورتحال پر غور کیاگیا۔

 قومی اسمبلی کا اجلاس 5 اپریل کی شام 4 بجے شروع ہوا جس میں 23 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوئی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم عائلی قوانین آرڈیننس 1961ء ترمیمی بل متعارف کرادیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، 23 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

Related Posts