قومی ایئر لائن کی ملائیشیا کے لئے لاہور سے بھی پروازوں کا سلسلہ بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: قومی ایئر لائن نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور سے بھی ملائیشیا کے لئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا،وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور سے اب براہ راست اندرون و بیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر قومی ایئر لائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔ وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر سیاحتی مقامات کی پروازوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

لاہور سے اب براہ راست اندرون و بیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کی جارہی ہے۔ کورونا کی پابندیوں کے بعد پہلی پرواز آج صبح لاہور سے کوالالمپور کے لئے روانہ ہوئی۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

وزیر ہوابازی کا مزید کہنا تھا کہ ان پروازوں کا مقصد لوگوں کو اپنی قومی ائیرلائن کے ذریعے براہ راست اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔لاہور سے گلگت اور سکردو کی پروازیں بھی آپریٹ کی جا رہی ہیں اور اب باکو اور کوالالمپور کی پروازیں بھی لگا دی گئی ہیں۔