سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کو سماعت کے لیے منظور کیا جائے اور شرعی عدالت کے فیصلے میں اٹھائے گئے نکات کی حد تک ترمیم کی جائے۔

اسٹیٹ بینک کے جانب سے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی اور 4 نجی بینکوں نے بھی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی، اپیل میں وزارت خزانہ، وزارت قانون، چیئرمین بینکنگ کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آزاد کشمیر کے مالی سال 23-2022 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اپیل میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سپریم کورٹ ریمانڈ آرڈر کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا اور سیونگ سرٹیفکیٹس سے متعلق رولز کو خلاف اسلام قرار دیتے ہوئے رولز میں ترمیم کا حکم دیا۔

Related Posts