ہم کورونا سے لڑرہے ہیں، آپ وباء نہ بنیں، ناصرشاہ کا خالد مقبول صدیقی کوانتباہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nasir Shah warns Khalid Maqbool Siddiqui

کراچی :صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کورونا پر سیاست کر رہی ہے،اس وقت حکومت سندھ کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے، خالد مقبول صدیقی وباء بننے کی کوشش نہ کریں۔

وزیر اطلاعات سندھ سید نا صر شاہ نے ایم کیوایم کے کنوئینرخالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو جب کوئی راستہ نظر نہیں آر ہا تو کورونا پر سیاست کر رہےہیں، خالد مقبول صدیقی کے ہر بیان میں نفرت اوربے بسی نظر آتی ہے، جب بھی ایم کیو ایم نے کراچی کے فیصلے کئے تو قتل و غارت اور بھتا خوری عروج پر رہی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت سندھ کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے ،خالد مقبول صدیقی وباء بننے کی کوشش نہ کریں، آپ تاجر برادری کو بھڑکا کر پھر اپنے لئے بھتا خوری کا راستہ بنانا چاہتے ہیں ، یہ آپ کی سیاست ہم اور تاجرحضرات بخوبی جانتے ہیں، ایم کیو ایم اپنی بقا کی جنگ لڑنے میں کراچی کو کورونا کی طرف دھکیل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں لاک ڈاؤن، انڈرگراؤنڈ کاروبار، پولیس کا بھتہ ڈبل، اشیاء بھی مہنگی

وزیر اطلاعات سندھ سید نا صر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ کراچی میں لاک ڈاؤن پر کڑی تنقید کر رہے تھے، اب وفاق نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے تو کیوں آپ کو سانپ سونگ گیا ہے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کچھ دوست سارا دن منافقت کی سیاست کرتے ہیں، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست اب کوروناٹیسٹ اور ویکسین تک محدود ہوگئی ہے۔

سید نا صر شاہ نے کہا کہ ویکسی نیشن مراکز پر جاکر جس طرح انتشار پھیلاتے ہیں اس پر انکو شرم آنی چاہئے، عید کو دو ہفتے ہو چکے ہیں مگر ایم کیو ایم کو ابھی تک آلائشیں یاد آرہی ہیں، اگر ایم کیو ایم کو لوگوں نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں نہیں دیں تو ہم کیا کریں؟، خدا کہ واسطے کھالوں اور کوروناکی سیاست سے نکلیں اوراپنے گریبان میں جھانکیں، اللہ پاک کے ہاں توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہوا ہے۔

Related Posts