کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے، کوئی جدا نہیں کرسکتا، ناصرحسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nasir Hussain Shah attends a rally on the occasion of Kashmir Solidarity Day

کراچی: صوبائی وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتے رہیں گے ،کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے، کشمیر ہمارے دل کی دھڑکن ہے اسکو ہم سے کوئی جدا نہیں کرسکتا۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد ہونے والی ریلی میں شرکت کی اس موقع پرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم 2015 میں مودی سرکار کی جانب سے ایک قانون نافذ کرکے اس میں اور اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور انڈیا سمجھتا ہے کہ وہ کشمیر پر قبضہ کر کے وہاں ظلم و ستم کر کے کشمیر کو ہم سے جدا کردے گا تو کشمیر ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے اور کشمیر کو ہم سے کوئی جدا نہیں کر سکتا ۔ہمارے کشمیری بچے بیٹے جوان مائیں بہنیں بوڑھے جو وہاں ظلم و ستم سہہ رہے ہیں اور آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں پاکستان کا جھنڈا بلند کرتے ہیں ہم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، صدر عارف علوی

اتنے بڑے ظلم پر اتنی بڑی ناانصافی پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی سوال اٹھتا ہے سے زبانی جمع خرچ اور بیان دے دیا جاتا ہے اور کوئی حتمی قدم نہیں اٹھایا جاتا۔ پاکستانی چاہے وہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں مگر کشمیر کے معاملے پر ہم سب ساتھ ہیں اور وہاں کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہاں جو میری بچیاں میری بیٹیاں میرے بھائی بھرے بزرگ موجود ہیں ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں نے کشمیری بہنوں اپنی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہاں موجود ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ پاکستان کی بات کرتی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پریزیڈنٹ آصف علی زرداری کا کشمیر پر مقصد ایک ہی ہے کہ کشمیر آزاد ہو اور کشمیری سکھ کا سانس لیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں جن کی جدوجہد کی وجہ سے پاکستان آزاد ہوا ہمارا ایک ٹکڑا اس وقت سیاسی سازشوں کی وجہ سے وہی رہ گیا لیکن ہم اس کی جدوجہد میں آج تک مصروف ہیں۔

Related Posts