وزیرِ اعظم کا احساس آمدن پروگرام، ڈیرہ اسماعیل خان کی نسیم بی بی کو گائے مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کا احساس آمدن پروگرام، ڈیرہ اسماعیل خان کی نسیم بی بی کو گائے فراہم
وزیرِ اعظم کا احساس آمدن پروگرام، ڈیرہ اسماعیل خان کی نسیم بی بی کو گائے فراہم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس آمدن پروگرام کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کی نسیم بی بی کو گائے فراہم کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ اور وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ نسیم بی بی کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ نسیم بی بی کو وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس آمدن پروگرام کے تحت گائے فراہم کی گئی ہے۔ گائے کا دودھ بیچ کر نسیم بی بی روزانہ 750 روپے کما رہی ہیں۔ 

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور اور صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں احساس پروگرام کے تحت اصلاح شدہ وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل پروگرام کے تعلیمی وظائف کیلئے مستحقین کے پرائمری جماعتوں کے بچوں کا اندراج جاری ہے۔ 

احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہیار اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں مستحقین کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کیلئے احساس رجسٹریشن ڈیسک کے ذریعے اندراج کا عمل جاری ہے۔ 

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ مزدور کا احساس اقدام کے تحت قائم ملتان کے احساس لنگر خانے میں روزانہ 1000 مزدور بھائیوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِ س سے قبل  وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا  کہ احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 12 لنگر خانے کھل گئے جبکہ مزید پر کام جاری ہے۔

 ٹوئٹر پر 3 ماہ قبل اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پورے ملک میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت لنگر خانوں کا قیام بھی احساس پروگرام میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: احساس پروگرام کے تحت 12 لنگر خانے کھل گئے۔ثانیہ نشتر

Related Posts