ایف پی سی سی آئی میں جھگڑا، صدرانجم نثارنے حنیف گوہر کو کمرے سے نکال دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FPCCI

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت کے صدر انجم نثار فیڈریشن کے آئندہ انتخابات میں اپنے گروپ بزنس مین پینل کی یقینی شکست پر ہسٹریائی کیفیت کا شکار ہوگئے اور انہوں نے یونائٹیڈ بزنس گروپ کی ایک بار پھر بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا کر ایف پی سی سی آئی کے منتخب سینئرنائب صدر محمدحنیف گوہر اورسابق نائب صدر گلزارفیروزکے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرڈالا۔

واضح رہے کہ سینئرنائب صدر حنیف گوہر گلزارفیروز کے ہمراہ گزشتہ روزجب فیڈریشن پہنچے تو انکا سینئرنائب صدر کا کمرہ بندتھا ، حنیف گوہر اور گلزار فیروز صداری چیمبر میں انجم نثار کے پاس گئے تو انجم نثار نے کہا کہ وہ انکے کمرے میں کیوں آئے ہیں ،فوری باہر چلے جائیںجس پرحنیف گوہر نے اصرارکیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ مانتے ہوئے سینئرنائب صدر کا کمرہ کھولا جائے تو میں صدرکے کمرے سے چلا جاؤں گا ۔

انجم نثار نے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کیا اورانہوں نے فیڈریشن میں تعینات ایک پولیس افسر کو بلایا اور کہا کہ دونوں افراد کو باہر نکال دیں جس پر گلزارفیروز نے کہا کہ اگر انہیں ہاتھ بھی لگایا توکسی کے حق میں بھی بہتر نہ ہوگاجس کے بعدانجم نثار نے سابق نائب صدر گلزارفیروز کو اپنے کمرے سے جانے کیلئے سخت الفاظ استعمال کئے ۔

انجم نثار کی حمایت میں انکے ساتھی خرم سعید، امجد رفیع، ناصر حیات مگوں،زکریا عثمان،خرم اعجاز اور دیگر بھی موجود تھے۔اس دوران فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اقبال تابش فیڈریشن سے غائب تھے۔

یو بی جی کے رہنماؤں زبیرطفیل، اختیاربیگ،طارق حلیم،نوید بخاری، عبدالسمیع خان،مسلم محمدی، نور احمد خان،اکرام راجپوت ،جاویداقبال ،رضوانہ شاہد،ناہید مسعود،اور دیگر نے انجم نثار کے اس رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کے موجودہ صدر نے فیڈریشن ہائوس کو اپنے گھر کی لونڈی بناڈالا ہے۔

ڈرائنگ روم کی سیاست کرنے والے جمہوری روایات سے عاری ہیں، فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری جنرل عدالت کی جانب سے حنیف گوہر کے حق میں دیئے گئے فیصلے کو اب تک تسلیم نہیں کرسکے ہیں اور مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں اور حنیف گوہر کو سینئرنائب صدر تسلیم کرنے سے انکاری ہیں ۔

یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اقبال تابش متنازعہ ہوچکے ہیں اورخلاف قانون کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا فیصلہ، مخالفت کے باوجود سی پیک اتھارٹی بل منظور

انہوں نے کہا کہ ایک منتخب سینئرنائب صدر اور سابق نائب صدر کو عزت نہ دے کر انجم نثار نے ثابت کیا کہ وہ معزز بزنس کمیونٹی کے نمائندہ افراد اور سابق عہدیداروں کوعزت دینا نہیں جانتے،پاکستان کی بزنس کمیونٹی ایسے عناصر کو صرف 10ماہ کے عرصے میں ہی پہچان چکی ہے اوریو بی جی کے حق میں میدان عمل میں آچکی ہے ،چند روز بعد انجم نثار اور انکے گروپ بزنس مین پینل کی رخصتی کا عمل شروع ہوجائے گا۔

Related Posts