احساس پروگرام کے تحت 12 لنگر خانے کھل گئے، مزید پر کام جاری ہے۔ثانیہ نشتر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 12 لنگر خانے کھل گئے جبکہ مزید پر کام جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پورے ملک میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت لنگر خانوں کا قیام بھی احساس پروگرام میں شامل ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہر لنگر پر روزانہ 600 سے زائد دیہاڑی دار اور مزدور 2 وقت کا کھانا کھاتے ہیں۔ اب تک 12 لنگر خانے کھولے گئے ہیں جبکہ مزید پر کام تیزی سے جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ حاملہ، دودھ پلانے والی خواتین اور ان کے کمزور بچوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے احساس نشوونما پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی برائے انسدادِ غربت ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 13 روز قبل کہا کہ اسٹنٹنگ کی روک تھام پر مبنی احساس نشوونما پروگرام کے تحت قبائلی ضلع خیبر کے نشوونما مرکز کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

مزید پڑھیں: احساس نشوونما پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔ثانیہ نشتر