بھارت میں مسلمانوں سے نفرت فیشن کا درجہ حاصل کرچکی ہے۔نصیر الدین شاہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سے نفرت فیشن کا درجہ حاصل کرچکی ہے اور دماغوں میں بھری جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم یافتہ لوگوں کے درمیان بھی مسلمانوں سے نفرت کرنا فیشن بن چکا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت چالاکی سے دماغوں میں بھر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیونارڈو ڈی کیپریو کی مبینہ بھارتی گرل فرینڈ نیلم گل کون؟

گفتگو کے دوران نصیر الدین شاہ نے کہا کہ فلموں میں ہم وہی دیکھتے ہیں جو آج کل معاشرے میں ہورہا ہے، تاہم یہ سب کچھ اسلاموفوبیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ وقت تشویش ناک ہے۔ ایک خاص مذہب کے خلاف پراپیگنڈہ پھیلایا جارہا ہے۔

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ لوگوں نے بہت چالاکی سے مسلمانوں کے خلاف بیانیہ گھڑا ہے۔ ہم اس سیکولر جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو ہر چیز میں مذہب کا تعارف کیوں دیا جاتا ہے؟ امید ہے کہ یہ ختم ہوگا، لیکن یقینی طور پر یہ رویہ عروج پر ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارت کی درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں مہرہ، سرفروش، کرش، میں ہوں نا، سر، چاہت اور آکروش جیسی فلمیں شامل ہیں جنہیں آج بھی شوق سے دیکھا جاتا ہے۔