سائنسی تاریخ میں پہلی بار ناسا کا خلائی جہاز سورج کو چھونے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائنسی تاریخ میں پہلی بار ناسا کا خلائی جہاز سورج کو چھونے میں کامیاب
سائنسی تاریخ میں پہلی بار ناسا کا خلائی جہاز سورج کو چھونے میں کامیاب

سائنسی تاریخ میں پہلی بار امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کے خلائی ادارے نے سورج کو چھونے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ناسا کے پارکر سولر پروب نے سورج کی اوپری پرت کو چھوا جسے کورونا کہا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کا پارکر سولر پروب سورج کی اوپری پرت (کورونا)، اس کے ذرات اور مقناطیسی میدانوں سے گزر گیا۔ ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز کے لیے یہ ایک اہم قدم اور شمسی سائنس کیلئے بڑی چھلانگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کائنات کی دریافت کیلئے دنیا کی طاقتور ترین دوربین تیار کرنیکی ویڈیو ریلیز

انسانی جسم بیماری سے مقابلے کیلئے چربی کا استعمال کرتا ہے۔جدید تحقیق

ماضی میں چاند پر اترنے سے سائنسدانوں کو اس کی سطح اور چاند پر زندگی کے امکانات کو سمجھنے میں مدد ملی۔ اسی طرح سورج کے متعلق تحقیق سے بھی سائنسدانوں کو مریخ سمیت دیگر سیاروں پر سورج کے اثرات کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

ناسا ہیڈ کوارٹرز میں سائنس مشن کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر تھامس زربوچن کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز کا سورج کو چھونا شمسی سائنس کیلئے یادگار لمحہ اور قابلِ ذکر کارنامہ قرار دیاجاسکتا ہے۔ اس سے سورج کے ارتقاء پر گہری معلومات حاصل ہوں گی۔

تھامس زربوچن نے کہا کہ سورج ہمارے نظامِ شمسی پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے بلکہ ہم اپنے ستارے (سورج) کے متعلق جو کچھ بھی سیکھتے ہیں، اس سے ہمیں باقی کائنات میں موجود ستاروں کے متعلق مزید معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ 

Related Posts