نریندر مودی طالب علم نہیں رہے، نہ انہیں طلبہ سے ہمدردی ہے۔نصیر الدین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نریندر مودی طالب علم نہیں رہے، نہ انہیں طلبہ سے ہمدردی ہے۔نصیر الدین شاہ
نریندر مودی طالب علم نہیں رہے، نہ انہیں طلبہ سے ہمدردی ہے۔نصیر الدین شاہ

دہلی:  بھارت میں  جاری ملک گیر احتجاج کے دوران حکومت کے طلبہ پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے بالی ووڈ کے مسلم اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی طالب علم نہیں رہے، نہ انہیں طلبہ سے ہمدردی ہے۔

طلبہ کی ظلم و جبر کے خلاف مخالفت کی تعریف کرتے ہوئے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ ناانصافی کے خلاف طلبہ کی جدوجہد کو خوشگوار سمجھتا ہوں۔

بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ طلبہ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوئے، لیکن  مودی کے رویہ حیران کن نہیں۔طالب علم نہ رہنے والے مودی کو طلبہ سے ہمدردی نہ ہونے پر کوئی تعجب نہیں۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ  بڑے اور طاقتور ستارے اب تک خاموش ہیں لیکن یہ خاموشی کب تک برقرار رہے گی، اس پر حیرت ہے۔ امتیازی قانون کے خلاف دپیکا سمیت بالی ووڈ کے دیگر لوگ بھی کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر نفرت پھیلائی جارہی ہے اور نریندر مودی ان نفرت انگیز پیغامات کی قیادت کرتے ہیں۔ مذہبی سیاست ہمیں مسلم شناخت پر زیادہ توجہ دینے پر مجبور کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پریشانی اس بات پر ہے کہ اگر 70 سال بھارت میں رہنے والے اگر یہ ثابت نہ کرپائیں کہ وہ بھارتی شہری ہیں تو انہیں ایسا ثابت کرنے کے لیے مزید کیا کرنا ہوگا؟

Related Posts