مودی اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ، 18ستمبر کو بھارتی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم اپوزیشن جماعتوں کے تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے اتحاد سے خوفزدہ ہوگئے، مودی حکومت نے 18ستمبر کو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی مرکزی بی جے پی حکومت نے 18ستمبر کو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے جس کے متعلق بھارتی میڈیا بھی مختلف قیاس آرائیوں میں مصروف ہے کہ اتنے بڑے اجلاس کا کیا مقصد ہوسکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

برطانوی کاروباری شخصیت محمد الفائد کا 94برس کی عمر میں انتقال

وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ اجلاس جی 20 میٹنگ ختم ہونے کے بعد صرف 5روز کیلئے طلب کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 76سال میں بھارت میں ایسا خصوصی اجلاس صرف 4مرتبہ بلایا گیا جس کا مقصد یکساں سول کوڈ بل کی منظوری بھی ہوسکتی ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یکساں سول کوڈ سے متعلق قیاس آرائی ”بہت ہی کمزور“ ہوگی جبکہ قبل از وقت پارلیمنٹ الیکشن کی قیاس آرائی حقیقت سے زیادہ نزدیک ہوسکتی ہے۔گجرات میں 2002 کے مسلم کش فسادات کے بعد نریندر مودی نے زندگی کا پہلا الیکشن قبل از وقت انتخابات سے ہی جیتا تھا۔

انڈیا محاذ کے نام سے جاری اپوزیشن اتحاد تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پہلے پہل نریندر مودی حکومت اتحاد کو ناممکن کہہ کر اس کا مذاق اڑاتی نظر آئی تاہم پٹنہ، ممبئی اور بنگلورو میں اپوزیشن اتحاد کے اجلاسوں میں بڑے سیاسی قائدین کی شرکت نے بھارتی وزیراعظم کی راتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

مودی کی تعریفیں کرنے والے بھارتی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد آئندہ عام انتخابات میں نریندر مودی کو دھول چٹانے کیلئے پوری طرح تیار ہے، تاہم  تمام تر حالات اور مودی کے آئندہ انتخابات میں جیتنے یا شکست کھانے کا دارومدار اس بات پر ہے کہ بی جے پی اس اتحاد کے خلاف کیا راستہ اختیار کرتی ہے۔

 

Related Posts