نجم سیٹھی ایک مرتبہ پھر چیئرمین پی سی بی بن گئے، نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے نجم سٹھی کو بطورِ چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2019 کے آئین کی منسوخی اور 2014 کے آئین کی بحالی کے لئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں 13 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سمری دیکھی ہے اور تجاویز کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ میں مینجمنٹ کمیٹی کے نام پیش کرنے کی منظوری دی ہے۔ نجم سیٹھی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور دیگر اراکین میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے سابق اراکین شکیل شیخ، گلزادہ، نعمان بٹ اور ایاز بٹ شامل ہیں۔

کمیٹی میں سابق کرکٹر ہارون رشید، ثنا میر، پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے سابق ڈائریکٹر اعزاز سید، سابق صدر لاڑکانہ ڈویژن تنویر احمد، سابق صدر کوئٹہ ایسوسی ایشن گل محمد کاکڑ، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، سابق کرکٹ شفقت رانا، ایڈووکیٹ مصطفیٰ رمدے اور سروس انڈسٹریز کے سی ای او اور پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن شامل ہیں۔

Related Posts