نائلہ کیانی کو چین کی 8 ہزار میٹر بلند دو چوٹیاں سرکرنیکی اجازت مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے چین میں 8 ہزار میٹربلند دو چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرلیا۔ یہ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے ہدف کے حصول میں ایک اہم قدم ہے۔

نائلہ کیانی نے اب تک 8 ہزاربلند14 چوٹیوں میں 9 چوٹیاں سر کرلی ہیں اور اب ان کی نگاہیں چین کی مسحورکن اور دلکش لینڈ سکیپ میں واقع دو بلند چوٹیوں شیشا پنگما اور چو اویو کو سر کرنے پر ہیں۔

دو چینی چوٹیوں کو سرکرنے کیلئے پرمٹ حاصل کرنا پیچیدہ اور ضابطہ جاتی عمل ہے۔ اجازت ناموں کے حصول کے بعد نائلہ کیانی اپنے 14 چوٹیوں کو سر کرنے کی مہم میں دنیا کی 10 ویں اور11 وین بلندترین چوٹیاں سرکرنے کیلئے تیارہیں اورتوقع ہے کہ وہ آئندہ چند یوم میں نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو سے نئے مشن پرروانہ ہوں گی جہاں انہوں نے 8 ہزارمیٹرسے بلند چوٹی مناسلوسرکرلی ہے۔

دبئی کے رہائشی، پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں کوہ پیمائی کرنے والی کمیونٹی نائلہ کیانی کے نئے مشن کا بے صبری سے انتظار کررہی ہے ۔

نائلہ کیانی دبئی میں مقیم پاکستانی کوہ پیما اور مہم جو ہے اوردنیا کی 14 بلندترین چوٹیوں کوسرکرنے کے ان کے مشن نے انہیں کوہ پیمائی کی برادری میں پہچان دی ہے۔

چین کی دوبلند ترین چوٹیوں کو سرکرنے کی مشن میں بارڈ فاونڈیشن ان کی معاونت کررہی ہے اور اب وہ 2024 کے موسم بہار میں متوقع اپنے 8,000 میٹر کے آخری تین چوٹیوں کوسرکرنے کے لیے سپانسر شپ کی تلاش میں ہے۔

Related Posts