نائلہ کیانی چھٹی بلند ترین چوٹی سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیا نی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، وہ دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

نائلہ کیانی نے اب سے کچھ دیر قبل 8188 میٹر بلند ماؤنٹ چو ایوکو سر کیا ہے جس کا شمار دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی میں ہوتا ہے۔

نائلہ کیانی اب 8 ہزار میٹر بلند 10 چوٹیاں سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں، نائلہ کیانی اور سربازخان چین میں ماؤنٹ چو ایو سر کرنیوالی ٹیم میں ساتھ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ستمبر میں پاکستانی روپیہ کی بہترین کارکردگی، دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا

نائلہ اس سیزن میں شیشا پنگما بھی سر کریں گی، نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

نائلہ کیانی اس سے قبل ایورسٹ، کے ٹو، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو اور براڈ پیک سر چکی ہیں ، نانگا پربت، اناپورنا، لوٹسے اور مناسلو کو بھی سر کیا ہے۔

واضح رہے کہ نائلہ کیانی کا تعلق صوبہ پنجاب میں راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان سے ہے، انھوں نے ایرو سپیس انجینئرنگ کی تعلیم برطانیہ سے حاصل کر کے اپنے اس شعبے میں بھی کام کر رکھا ہے ۔

Related Posts