کینسر سے برسرِ پیکارنائلہ جعفری دوبارہ نشرکیے گئے ڈراموں کا معاوضہ طلب کرنے پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینسر سے برسرِ پیکارنائلہ جعفری دوبارہ نشرکیے گئے ڈراموں کا معاوضہ طلب کرنے پر مجبور
کینسر سے برسرِ پیکارنائلہ جعفری دوبارہ نشرکیے گئے ڈراموں کا معاوضہ طلب کرنے پر مجبور

پاکستان ٹیلی ویژن کی مشہورومعروف اداکارہ نائلہ جعفری طویل عرصے سے کینسر کا شکار ہیں جو اپنے دوبارہ چلائے گئے ڈراموں سے رائلٹی کے طور پر معاوضہ طلب کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ نائلہ جعفری نے کہا کہ گزشتہ چھ سال سے میں ہسپتال میں زیرِ علاج ہوں اور کینسر جیسے موذی مرض اور اس سے متعلق مسائل کا سامنا کر رہی ہوں۔ دوسری بار میری جو کیمو تھراپی ہونی تھی، وہ نہیں ہوسکی۔

ویڈیو پیغام میں اداکارہ نائلہ جعفری نے کہا کہ مجھے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاکہ جو انفیکشن ہوا ہے، اس پر قابو پایا جاسکے اور میں اس دوران ایک بات بار بار سوچتی رہی کہ کیا ہی اچھا ہو کہ ہماری حکومت بھی اس مسئلے پر کچھ سوچے اور اقدامات اٹھائے۔

پیغام میں اداکارہ نائلہ جعفری نے کہا کہ جب میں نے پی ٹی وی کی اداکارہ کے طور پر کام شروع کیا تھا تو اس وقت ڈرامہ دوبارہ نشر کیے جانے پر ہمیں کچھ نہ کچھ مل جایا کرتا تھا اور وہ پیسے چاہے کم بھی ہوتے تھے، لیکن ہمیں اچھا لگتا تھا۔

اداکارہ نائلہ جعفری نے کہا کہ میں گزشتہ 6 سال سے بیمار ہوں اور لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا اور سنبھالا ہے تاہم میں نے جو ڈرامے بیمار ہونے سے قبل کیے، اگر ان کے دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہونے پر بھی مجھے معاوضہ دیا جاتا تو میرے لیے آسانی ہوسکتی تھی۔

نائلہ جعفری نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ فنکاروں کیلئے یہ معاوضہ اہم نہ ہو، لیکن جب آپ بیمار ہوں اور ایسے مسائل کا شکار ہوں تو ایسی چیزیں اہم ہوجایا کرتی ہیں۔ میرا مطالبہ ہے کہ اس سلسلے میں کچھ کیا جائے تاکہ آنے والے وقت میں مجھ جیسے سینئر آرٹسٹ کیلئے آسانی پیدا ہو۔ آخر میں نائلہ جعفری نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  یہ بھی پڑھیں: پربھودیوا نے زندگی کی 48بہاریں دیکھ لیں، سلمان خان کی مبارکباد

Related Posts