نادرا نے معذور افراد کے لیے “موبائل مین پیک سروس” متعارف کروا دی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
نادرا نے معذور افراد کے لیے "موبائل مین پیک سروس" متعارف کروا دی
نادرا نے معذور افراد کے لیے "موبائل مین پیک سروس" متعارف کروا دی

اسلام آباد: چیئرمین نادرا طارق ملک نے احسن اقدام کرتے ہوئے شدید بیمار، نابینا، مستقل صاحبِ فراش، ذہنی مریض، انتہائی عمر رسیدہ اور معذور افراد کے لئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی ‘موبائیل مین پیک سروس’ متعارف کروا دی  ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘موبائل مین پیک سروس’ کی نئی سہولت متعارف کرادی ہے جس کی بدولت اب معذور افراد اور صاحبِ فراش گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

نادرا حکام کے مطابق اس سروس سے مستفید ہونے کے لیے مذکورہ بالا افراد نادرا کے تمام ریجنل، زونل یا مقامی دفاتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین نادرا کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی جسے عملی جامہ پہناتے ہوئے نادرا نے اب یہ جدت آمیزسہولت متعارف کرا دی ہے جس کی بدولت نہ صرف معذوری، شدید بیماری یا صاحبِ فراش افراد گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے.

ان کا کہنا ہے کہ اس سروس سے ان کے گھر والوں اور رشتہ داروں کو بھی اس سلسلے میں پیش آنے والی دشواری سے نجات مل جائے گی۔ اس سروس سے مستفید ہونے کیلئے ایسے افراد نادرا کے تمام ریجنل، زونل یا مقامی دفاتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے سابق افغان صدر اشرف غنی کو پناہ دے دی

Related Posts