نادر علی نے سنیتا مارشل سے مذہب کی تبدیلی سے متعلق سوال کرنے پر معافی مانگ لی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

معروف پاکستانی یوٹیوبر نادر علی نے اداکارہ سنیتا مارشل سے اسلام قبول کرنے سے متعلق کئے گئے سوال پر معافی مانگ لی۔

نادر علی نے سوشل میڈیا پر سنیتا مارشل کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا پوڈکاسٹ کے دوران کسی کا دل دکھانے یا تکلیف پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

Nadir Ali Replies To Sunita Marshall Controversy

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں صرف اداکارہ کے اسلام قبول کرنے کے ارادے کے حوالے سے جاننے کا تجسس تھا۔ اگر ان کے لفظوں سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ معافی مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا وائرل فحش ویڈیو واقعی صائمہ نور کی ہے؟

یوٹیوبر کا مزید کہنا تھا کہ مذہب کا انتخاب ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے تاہم 1 ارب 90 کروڑ مسلمانوں کی خواہش ہے کہ لوگ یقینی طور پر اپنی مرضی سے اسلام قبول کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ سنیتا مارشل نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئی تھیں جہاں میزبان نے ان سے مذہب سے متعلق انتہائی ذاتی سوالات کئے تھے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔