ٹک ٹاکر پر لڑکی سے زیادتی کا الزام، نبیل اکرم عرف بھولا گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاکر پر لڑکی سے زیادتی کا الزام، نبیل اکرم عرف بھولا گرفتار
ٹک ٹاکر پر لڑکی سے زیادتی کا الزام، نبیل اکرم عرف بھولا گرفتار

لاہور: پولیس نے معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا کو لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دو روز قبل نبیل اکرم نے اپنے فون سے لڑکی شائستہ طالب کو فون کیا اور اسے مقامی ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

آٹھویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی، 3ملزمان گرفتار

متن کے مطابق ملزم بھولا ریکارڈ نے 24 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے زبان بند رکھنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔

متاثرہ لڑکی نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اپنے ساتھ کی گئی زیادتی کی اطلاع دیتے ہوئے انصاف کیلئے درخواست کی کہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

ملزم کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے بعد واقعے پر مزید تفتیش شروع کردی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل  آٹھویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

شیخوپورہ کے تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ میں یہ واقعہ 19 فروری کو پیش آیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر متاثرہ لڑکی کو بازیاب اور فوری میڈیکل کروایا۔

 

Related Posts