اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈی جی آپریشنز اور ڈی جی راولپنڈی سمیت بیورو کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نےایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتیں منظور