کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری میں ناکام ہو گئی ہے جبکہ عدالت نے اسپیکر کو حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کیلئے 3 رکنی ٹیم تشکیل دی جسے آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پر فردِ جرم عائد
سندھ اسمبلی میں پھر ہنگامہ، اسپیکرآغاسراج درانی اور خرم شیرزمان آمنے سامنے
آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ احتساب بیوروکی 3 رکنی ٹیم گھر کے باہر سے واپس چلی گئی۔
آغا سراج درانی کے سیکیورٹی گارڈز نے نیب کی ٹیم کو گھر میں داخل نہیں ہونے دیا۔ نیب ٹیم ضمانت مسترد ہونے پر اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری ان کی رہائش گاہ پہنچی تھی۔
نیب کی ٹیم 15 گھنٹے سے زائد وقت تک آغا سراج درانی کے گھر کے باہر موجود رہی تاہم اسپیکر سندھ اسمبلی بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتاری دینے پر تیار نہ ہوئے۔
واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پر 1 ارب سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ان کے خلاف فیصلہ دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی تھی، تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔